نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت کیلئے بین الاقوامی مقابلوں میں تمغے جیتنے والے ایتھلیٹس کی بے ایمانیاں پکڑی گئیں ۔ دو ٹاپ کھلاڑیوں کو ممنوعہ ڈرگز کے استعمال پر نااہل کر دیا گیا ہے۔ ایشین گیمز 2022 میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے لمبی دوڑ کے رنر 24 سالہ کارتک کمار کو ڈوپنگ ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکامی پر عارضی طور پر نااہل کر دیا گیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق امریکی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے کارتک کمار کے جسم میں دو ممنوعہ اسٹیرائڈز کی موجودگی پائی ، یہ ٹیسٹ رواں برس فروری اور مارچ کے درمیان کیے گئے تھے۔ دوسری طرف 2023 ایشین چیمپئن شپ کے سلور میڈلسٹ اور عالمی ایونٹ میں چھٹے نمبر پر رہنے والے 25 سالہ ڈی پی مانو کا رواں ماہ ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہیں چار سال کیلئے نااہل قرار دیا گیا ہے۔