کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام سر سبز تین ملکی بابا گرونانک انٹرنیشنل کبڈی کپ بدھ سے لاہور میں شروع ہوگا جس کیلئے ایران کی ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔بھارتی ٹیم کی آمد منگل کو متوقع ہے۔ واپڈا اسپورٹس کمپلیکس میں شیڈول تین روزہ سر، سبز بابا گرونانک انٹرنیشنل کبڈی کپ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔