دبئی (جنگ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے وطن سے دور افغان خواتین کرکٹرز کی معاونت کیلئے ٹاسک فورس قائم اور سپورٹ فنڈ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس اقدام کے مطابق افغان خواتین کرکٹرز کی براہ راست مالی معاونت اور ان کی ضروریات پوری کی جائیں گی ۔