نئی دہلی (جنگ نیوز) پنجاب کنگز کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کی آئی پی ایل 2025 کے بقیہ میچز میں شرکت تقریباً ناممکن ہوگئی۔ فاسٹ بولنگ کوچ جیمز ہوپس کا کہنا ہے کہ فرگوسن کی انجری سنگین نوعیت کی ہے۔ انہیں سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف گزشتہ میچ میں لنگڑاتے ہوئے میدان سے باہر جانا پڑا تھا۔