کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈو اور کراٹے کے گرینڈ ماسٹر اشرف طائی کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے، انہیں این آئی سی وی ڈی کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے۔اہلیہ ثمینہ طائی نے بتایا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے دل نے کام کرنا چھوڑ دیاتھا، اشرف طائی کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ ان کی یاد داشت بھی کمزور ہوگئی ہے۔ انہوں نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور حکومتی حکام سے اشرف طائی کا ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔