وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ سانحہ مری پر بیان بازی پست سیاست کی بدترین مثال ہے۔
ن لیگی رہنما خواجہ محمد آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ قوم تبدیلی کی جانب گامزن ہے، جلد منزل سے ہمکنار ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ مری پر بیان بازی پست سیاست کی بدترین مثال ہے، خواجہ آصف بیان بازی کے بجائے اپنی منفی سیاست پر نظرثانی کریں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو قومی خزانے کی چوری پکڑے جانے پر نکالا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمیشہ این آر او نے خواجہ آصف اور ان کی جماعت کو آکسیجن دی، پہلی مرتبہ خواجہ صاحب کی جماعت کو این آر او دستیاب نہیں۔