• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

روس اور چین مل کر چاند پر اسٹیشن تعمیر کریں گے

چین کے خلائی تحقیقی ادارے (سی این ایس اے) نے روس کے ساتھ مل کر چاند پر ایک مشترکہ خلائی اڈہ تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایاہے۔ اس خلائی اڈے کو ’’انٹر نیشنل لیونر ریسرچ اسٹیشن (ILRS) بھی کہا جاتا ہے ۔یہ چاند پر انسانی تاریخ کا جدید ترین منصوبہ ہوگا جسے 2027 تک چاند کے جنوبی قطب کے نزدیک تعمیر کیا جائے گا۔خلائی اڈے کا سارا کام خودکار روبوٹس اور تھری ڈی پرنٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا ۔ 

یہ دونوں ممالک طاقتور راکٹوں کے علاوہ ایسی تعمیرات پر بھی کام کریں گے جو سورج سے آنے والی خطرناک شعاعوں کا بہ آسانی سامنا کرنے کے قابل ہوں۔اس حوالے سے چین کی خلائی پروازوں کا آغاز 2024 سے متوقع ہے جن کے ذریعے روبوٹ، روورز اور تھری ڈی پرنٹرز جیسے آلات چاند پر پہنچائے جائیں گے جو وہاں موجود مٹی اور پتھر استعمال کرتے ہوئے، اڈے کی تعمیر شروع کردیں گے۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید