• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمایوں سعید کی ’دی کراؤن‘ میں انٹری، سکینہ سموں کو اعتراض

پاکستانی ٹیلی وژن اور فلموں کے معروف اداکار سپر اسٹار ہمایوں سعید کو برطانوی شاہی خاندان پر مبنی سیریز ’دی کراؤن‘ میں کاسٹ کیے جانے پر ڈائریکٹر سکینہ سموں نے اعتراض اٹھا دیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغامات میں نیٹ فلکس کے فواد خان کے مقابلے میں ہمایوں سعید کو ’ڈاکٹر حسنات‘ کے کردار کے لیے موزوں سمجھنے کے انتخاب پر سوال اٹھایا۔

سکینہ سموں نے لکھا کہ ’کیا ہمایوں سعید ڈاکٹر حسنات کی طرح نظر آتے ہیں؟ فواد خان اس کردار کے لیے بہترین انتخاب ہوتا ۔‘

انہوں نے نیٹ فلکس کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ’ آپ فواد خان کو کیسے منتخب نہیں کر سکتے ہیں؟

اداکارہ کے اکاؤنٹ سے یہ ٹوئٹس اب ڈیلیٹ کیے جاچکے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ان ٹوئٹس نے خوب تہلکہ مچایا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ شاہی خاندان پر بنے ڈرامہ میں ایک طرف شہزادی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی شادی اور اس کے اختتام کو موضوع بنایا گیا ہے وہیں 1997 میں کار حادثے میں شہزادی ڈیانا کی موت کو بھی موضوع بنایا گیا ہے۔

ڈاکٹر حسنات خان کو ایک حادثے میں اپنے مصری دوست کے ساتھ ہلاک ہو جانے والی برطانوی شہزادی ڈیانا کی ’حقیقی محبت‘ قرار دیا جاتا ہے، جنہیں وہ ’مسٹر ونڈرفل‘ کے نام سے پکارتی تھیں۔

شہزادی ڈیانا کی ڈاکٹر حسنات سے ملاقات ان کے دورہ پاکستان کے موقع پر ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید