پاکستان کی معروف اداکارہ امر خان کا کترینہ کیف کے گانے پر کیا گیا ڈانس سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گیا ہے۔
گزشتہ دنوں اداکارہ صبور علی کی شادی کی تقریبات پر تقریباً پوری انڈسٹری نے ہی شرکت کی تھی، اس دوران دولہا دُلہن صبور علی اور علی انصاری سمیت سب ہی فنکار خوب کمریں لچکاتے ہوئے نظر آئے۔
جہاں علی انصاری نے اپنی ڈانس پرفارمنس سے ناصرف مہندی میں آئے مہمانوں بلکہ سوشل میڈیا صارفین کی بھی خوب توجہ حاصل کی وہیں امر خان کے ڈانس کے بھی خوب چرچے ہو رہے ہیں۔
امر خان بھارتی اداکارہ کترینہ کیف پر فلمایا گیا گانا ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ پر ہوبہو کترینہ کیف جیسے ڈانس اسٹیپ کرکے خوب داد وصول کر رہی ہیں۔