• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم کی قومی کرکٹرز سے اچانک ملاقات، ویڈیو وائرل

فوٹو، سوشل میڈیا
فوٹو، سوشل میڈیا

پاکستان کے نامور گلوکار و اداکار عاطف اسلم نے قومی کرکٹرز سے اچانک ملاقات کی۔

عاطف اسلم کرکٹر شعیب ملک کے ریسٹورنٹ کے افتتاح کے موقع پر اچانک پہنچے اور وہاں موجود تمام ہی کرکٹرز کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سب سے پہلے عاطف اسلم سے ملے بعد ازاں وہاں موجود وقار یونس، کامران اکمل، حسن علی، امام الحق، احمد شہزاد، وہاب ریاض نے عاطف اسلم سے ملاقات کی۔

ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کرکٹرز گلوکار سے مل کر خوش ہوئے اور انہیں ساتھ کھانے کی دعوت دی۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک نے لاہور کے پوش علاقے میں اپنا ریسٹورنٹ کھول لیا۔

شعیب ملک کے ریسٹورنٹ ’دی رائس باؤل‘ کی لانچ کی تقریب میں پاکستان کے نامور کرکٹرز نے شرکت کی، گلوکار و اداکار عاطف اسلم نے افتتاح کے موقع پر اچانک پہنچ کر سب کو حیران کردیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید