• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی ایکس ملز ریٹ 88 سے کم ہو کر 85 روپے تک ہوگئے

اسلام آباد (حنیف خالد) شوگر انڈسٹری کے یونٹوں نے کلوزنگ ایکس ملز ریٹ 14دسمبر کو 80روپے پچاس پیسے (لوئر سندھ) کر دیئے تھے‘ مگر اسکے بعد چینی کے ایکس ملز ریٹ 50پیسے‘ ایک روپیہ‘ ڈیڑھ روپیہ فی کلو تک بڑھاتے ہوئے خیبر پختونخوا‘ جنوبی پنجاب‘ وسطی پنجاب میں چینی کے ایکس ملز ریٹ 88روپے کلو کے لگ بھگ کر دیئے مگر ملک بھر میں گنے کی کٹائی میں روز بروز اضافے کا جو سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ ماہ بھی جاری رکھا جائیگا‘ اسکے نتیجے میں شوگر ملوں کو گنے کی سپلائی انکی ضرورت نہ صرف پوری کریگی بلکہ شوگر ملوں کے باہر ہزاروں میٹر کے فاصلے پر سڑک پر ٹریکٹر ٹرالی‘ٹرک‘ ٹرالر کی قطاریں لگنا شروع ہو گئی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید