• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقیقی سورج سے5 گنا زیادہ گرم مصنوعی سورج ایجاد


پڑوسی ملک چین نے مصنوعی سورج ایجاد کر لیا ہے، یہ مصنوعی سورج قدرتی سورج سے 7 گنا زیادہ تپش فراہم کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ مصنوعی سورج قدرتی سورج کی طرح ہی روشنی اور گرمائش فراہم کرے گا، چین کے اس مصنوعی سورج کا دوسرا نام ’نیوکلیئر فیوژن ری ایکٹر‘ ہے۔

یہ مصنوعی سورج حقیقی سورج کے مقابلے میں 5گنا زیادہ جلنے اور اس سے بھی بلند درجہ حرارت کا ریکارڈ بنا چکا ہے، تجربے کے دوران اس کا درجہ حرارت 5 کروڑ ڈگری سیلسیئس تک پہنچ گیا تھا۔

چین کا یہ مصنوعی سورج گرم پلازما کو فیوز کرنے کے لیے طاقتور مقناطیسی فیلڈ کا استعمال کرتا ہے اور 150 ملین ڈگری سیلسیئس سے زیادہ درجہ حرارت تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس مصنوعی سورج کو بنانے والی کمپنی ’ایڈوانسڈ سپر کنڈکٹنگ ٹوکامک ‘ (Experimental Advanced Superconducting Tokamak) (ای اے ایس ٹی) کا کہنا ہے کہ اس مصنوعی سورج کے بنانے کا مقصد لامحدود توانائی حاصل کرنا ہے۔

چین کے اس مصنوعی سورج کو بنانے کے پروجیکٹ پر اب تک 700 ارب یورو کی لاگت آ چکی ہے جبکہ  اس پر مزید تجربات کا سلسلہ رواں سال جون تک جاری رہے گا۔

خاص رپورٹ سے مزید