• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد علی بٹ کا سکینہ سموں کے اعتراض پر کرارا جواب

پاکستان کے کامیڈین اداکار احمد علی بٹ ہمایوں سعید کے ’دی کراؤن‘ میں کاسٹ ہونے پر سکینہ سموں کے اعتراض کا کرارا جواب دے دیا۔

سکینہ سموں کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید ’دی کراؤن‘ میں ڈاکٹر حسنات کے لیے موزوں نہیں ہیں، اس کے لیے فواد خان زیادہ موزوں رہتے۔

سکینہ سموں نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں مزید تنقید بھی کی تھی۔

اس تنقید پر احمد علی بٹ خاموش نہ رہ سکے اور سینئر اداکارہ کو دوسرے کی کامیابی کی تعریف کرنے اور دوسرے کے لیے خوش ہونے کا پیغام دیا۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سکینہ سموں کی خبر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم کسی کے لیے خوش کیوں نہیں ہو سکتے؟ ہم کسی کی کامیابی کی تعریف یا اس کی خوشی میں شامل کیوں نہیں ہوسکتے؟‘

احمد علی بٹ نے نفرت کی مذمت کی اور مستقبل میں محبت اور حمایت کی امید ظاہر کی۔

اداکار نے ’SakinaChillOut ‘ کا ہیش ٹیگ شامل کیا اور ہمایوں سعید کو ٹیگ بھی کیا۔

خیال رہے کہ اداکار ہمایوں سعید ’دی کراؤن‘ کے پانچویں سیزن میں برطانوی شہزادی کے مقابل ایک پاکستانی سرجن کا کردار ادا کریں گے۔

شاہی خاندان پر بنے ڈرامہ میں ایک طرف شہزادی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی شادی اور اس کے اختتام کو موضوع بنایا گیا ہے وہیں 1997 میں کار حادثے میں شہزادی ڈیانا کی موت کو بھی موضوع بنایا گیا ہے۔

ڈاکٹر حسنات خان کو ایک حادثے میں اپنے مصری دوست کے ساتھ ہلاک ہو جانے والی برطانوی شہزادی ڈیانا کی ’حقیقی محبت‘ قرار دیا جاتا ہے، جنہیں وہ ’مسٹر ونڈرفل‘ کے نام سے پکارتی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید