• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان ایماندار، وفادار اور مخلص لیڈر ہیں، عمران عباس

معروف پاکستانی اداکار عمران عباس نے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کو سب سے ایماندار لیڈر قرار دے دیا ہے۔

عمران عباس نے اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا ایک سیشن رکھا تو ایک مداح نے اُن سے وزیرِاعظم کے بارے میں صرف ایک لائن میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کو کہا۔

اداکار نے اپنے مداح کی خواہش پر عمران خان کے بارے میں اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’وہ سب سے زیادہ ایماندار، وفادار اور مخلص لیڈر ہیں جوکہ حقیقت میں مثبت تبدیلی لانا چاہتے ہیں‘۔

عمران عباس نے وزیرِ اعظم صاحب کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ اُن کی خواہش ہے کہ وزیرِاعظم کو ملک میں موجودہ مہنگائی کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے ایک اچھی ٹیم اور پالیسی بنانے والے مل جائیں‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید