• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاحیات نااہلی ختم کرنے کیلئے درخواست تیار کرلی گئی


تاحیات نااہلی ختم کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے  درخواست تیار کرلی۔ متن کے مطابق درخواست میں وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست کے مطابق تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے۔

درخواست کے متن میں آرٹیکل 184اور آرٹیکل 99 کی تشریح کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

درخواست سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی جائے گی۔

درخواست میں دوسرے پٹیشنر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون ہیں۔

احسن بھون کا کہنا ہے کہ درخواست آئندہ چند روز میں دائر کردی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید