کراچی ( اسٹاف رپور ٹر) پی ایس ایل سیون کے ٹکٹوں کی فروخت منگل سے آن لائن شروع ہوگئی، 27 جنوری سے شروع ہونے والے ایونٹ کا پہلا مرحلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔17جنوری تک بک کی جانے والی فرسٹ کلاس اور جنرل اسٹینڈز کی ٹکٹوں پر خصوصی رعایت دی جائے گی۔ ان میں پلے آف یا فائنل کے ٹکٹ شامل نہیں ہوں گے۔شائقینِ کوکوویڈ 19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ چھ ٹکٹیں خریدے جاسکتے ہیں ۔ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق بارہ سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے ویکسینیشن سرٹیفیکٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ افتتاحی میچ کےلیے جنرل اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت پانچ سو ، فرسٹ کلاس انکلوژرز کیلئے 1500، پریمیئم انکلوژرز کیلئے قیمت دو ہزار اور وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت اڑھائی ہزار روپے ہے ۔فائنل کے لیے ٹکٹ کی قیمت 1500 سے چار ہزارجبکہ پلے آف میچز کے لیے قیمت ایک ہزار سے تین ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔