• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 13 اور انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹس کا شیڈول جاری

کرا چی( اسٹاف رپورٹر) قومی انڈر 13 اور انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹس14 جنوری جمعے سے کراچی اور ملتان میں شروع ہوں گے۔ انڈر 16 ون ڈے ٹورنامنٹ 45 اوورز پر مشتمل ہوگا۔ ملتان میں شیڈول یہ ٹورنامنٹ 14 سے 25 جنوری تک کھیلا جائے گا۔ چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی بارہ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ انڈر 13 ون ڈے ٹورنامنٹ25 اوورز پر مشتمل ہوگا۔ کراچی میں شیڈول اس ٹورنامنٹ میں چھ مختلف ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ ٹورنامنٹ 14 سے 24 جنوری تک جاری رہے گا۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 40 کھلاڑیوں کو پی سی بی کی جانب سے ماہوار وظیفہ دیا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید