• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹر یاسر شاہ مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار


قومی کرکٹر یاسر شاہ مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار، اسلام آباد کے تھانہ شالیمار نے یاسر شاہ کا نام ایف آئی آر سے خارج کر دیا۔

متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ یاسر شاہ کا نام غلط بیانی کے باعث ایف آئی آر میں شامل ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کا مبینہ زیادتی کیس سے کوئی تعلق نہیں،مدعیہ نے بھی یاسر شاہ کانام کیس سے نکالنے کا کہا ہے۔

پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کی ضمنی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 14 سالہ لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس میں کرکٹر یاسر شاہ کے دوست کی جانب سے جنسی زیادتی اور کرکٹر پر لڑکی کو دھمکانے کا الزام لگایا گیا تھا۔

پولیس کا کیس سے متعلق کہنا تھا کہ لڑکی کے موبائل کا فارنزک بھی کیا جائے گا، جس میں یاسر شاہ کی آڈیو ریکارڈنگ کو چیک کیا جانا مطلوب ہے۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید