• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2021 میں 2 لاکھ کے قریب افراد غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہوئے، رپورٹ

یورپین بارڈر اور کوسٹ گارڈ ایجنسی فرنٹیکس نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ سال یورپ میں 2 لاکھ کے قریب افراد غیر قانونی طور پر داخل ہوئے ہیں۔

فرنٹیکس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یہ تعداد 2017 کے بعد سب سے زیادہ ہے، اس دوران 8000 سے زائد مرتبہ بارڈر کراسنگ کے واقعات ریکارڈ کیے گئے۔

ایجنسی کے مطابق یہ اضافہ کورونا کے لیے دنیا بھر میں لگائی گئی پابندیوں کے اٹھنے کے بعد سامنے آیا ہے، جو اس سے گذشتہ سال کے مقابلے میں 57 فیصد زائد ہے۔

فرنٹیکس نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا کہ جن ممالک کے شہری ان غیر قانونی داخلوں میں سر فہرست رہے، ان میں شام کے شہری اول درجے پر تھے،  جبکہ باقی ممالک میں تیونس، مراکش، الجزائر اور افغان شہری شامل ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ لیبیا، تیونس اور ترکش شورز پر مبنی سینٹرل میڈیٹرینین روٹ 2021 میں زیادہ فعال ہوا ہے جبکہ رپورٹ میں بیلاروس پر یورپ میں ان غیر قانونی مہاجرین کو داخل کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید