• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے آئی ایم ایف کے بجائے چین سے قرضہ لیں گے، سری لنکا

سری لنکا کا کہنا ہے کہ معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے آئی ایم ایف کے بجائے چین سے قرضہ لیں گے۔

سری لنکا کے مرکزی بینک کے گورنر نے پریس کانفرنس کہا ہے کہ آئی ایم ایف جادوکی چھڑی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بجائے دیگر متبادل زیادہ بہتر ہیں۔ چین کے کیساتھ قرضہ لینے سے متعلق بات چیت اگلے مراحل میں ہے۔ 

تاہم سری لنکا کے مرکزی بینک کے گورنر نے چین سے مانگے گئے قرض کے حجم کے بارے میں کوئی اشارہ نہیں دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید