• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بے بی شارک ڈانس‘میوزک ویڈیو کا 10 ارب ویوز کا ریکارڈ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)’بے بی شارک ڈانس‘ میوزک ویڈیو 10 ارب ویوز تک پہنچنے والی یوٹیوب کی پہلی ویڈیو بن گئی۔یہ ریکارڈ جمعرات کو بنا جب اس ویڈیو کو دیکھنے والوں کی تعداد 10 ارب 28 لاکھ 58 ہزار93تک پہنچی۔اس ویڈیو نے نومبر 2020 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا، جب اسے سات ارب ویوز ملے تھے۔2019میں یہ ویڈیو بل بورڈ کے ہاٹ100میں سے32ویں نمبر اور برطانوی آفیشل چارٹس میں چھٹے نمبر پر تھی۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ لوئس فونسی اور ڈیڈی یانکی کی ’ڈیسپیسیٹو‘ گانے کی ویڈیو کا تھا۔ اس ویڈیو کو 2017 میں اپ لوڈ کیا گیا تھا اور تادم تحریر اس کے سات ارب 70 کروڑ 18 لاکھ 10 ہزار326ویوز تھے۔ لیکن بے بی شارک ڈانس اس ویڈیو سے دو ارب سے زیادہ ویوز کے ساتھ آگے ہے۔یہ گزشتہ15ماہ سے یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو ہے، جسے جنوبی کوریا کی کمپنی اسمارٹ اسٹڈی کے بچوں کے تعلیمی برانڈ پنک فونگ نے تیار کیا۔ انہوں نے اب تک بچوں کی چار ہزار سے زائد ویڈیوز، گانے، گیمز اور ایپس تیار کی ہیں۔ اسے پہلی بار نومبر2015 میں جاری کیا گیا تھا اور جنوب مشرقی ایشیا میں وائرل ہوئی تھی۔ اس کے بعد اس رقص نے نکلوڈین، لائیو ٹورز اور این ایف ٹیز پر ایک متحرک ٹی وی سیریز تیار کی ہے۔اس کی مقبولیت میں اضافہ ʼبے بی شارک چیلنج کے ذریعے ہوا جس میں لوگ رقص کی اداؤں کو پرفارم کرتے ہوئے اپنی ویڈیو ریکارڈ کرتے تھے۔2018میں ہیش ٹیگ بی شارک چیلنج کے ساتھ انسٹاگرام پر88ہزار پوسٹس کی گئیں۔پنک فونگ کے چیف ایگزیکٹیو من سیوک کم نے کہا کہ یہ واقعی ایک معنی خیز سفر رہا ہے کہ کس طرح بے بی شارک نے دنیا بھر کے لوگوں کو جوڑا اور ہم بے بی شارک کے مستقبل کے منصوبے متعارف کرانے کا انتظار بالکل نہیں کر سکتے جو ہر جگہ مزید مداحوں کے لیے بے مثال تجربات لائیں گے۔

دل لگی سے مزید