استاد :’’ بچو ! یاد رکھو ، نمک ، لوہا اور سو نا کان سے نکا لا جاتا ہے ۔‘‘
ایک بچہ( معصو میت سے ):’’ لیکن ماسٹر صاحب میرے کان سے تو ہمیشہ میل ہی نکلتی ہے۔‘‘
****************
دو شکاری مر غا بیوں کا شکا ر کر رہے تھے ۔ ایک شکاری نے جب گولی چلائی تو وہ مر غابی کے بجائے مینڈک کو لگ گئی ۔
اُس نے مینڈک کو اٹھا یا اور دوسرے شکاری سے کہنے لگا : ’’ دیکھو میں کتنا زبر دست نشانے باز ہوں ایسا نشانہ لگایا ہے کہ مر غابی کے سارے
پر صاف کر دئیے ہیں ۔‘‘
****************
ایک آدمی اپنے دوست کے گھر سے جانے لگا تو بارش تیز ہوگئی ۔ میزبان نے کہا : ’’ آج میرے پاس رک جائو بارش بہت تیز ہے۔‘‘
مہمان : ’’ٹھیک ہے ‘‘۔ میزبان نے بستر لگا یا تو دیکھا دوست غائب تھا ۔
ایک گھنٹے کے بعد اس کا دوست بھیگا ہوا آیا اور کہنے لگا :’’ میں تو گھر والوں کو بتانے گیا تھا کہ آج بارش کی وجہ سے میں گھر نہیں آسکو ں گا۔ ‘‘