• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی زیدی کا 27 فروری کو گھوٹکی سے کراچی تک مارچ کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے بحری اُمور علی زیدی نے 27 فروری کو گھوٹکی سے کراچی تک مارچ کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر علی زیدی نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پیپلزپارٹی والے وعدہ کر کے مکر جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے سارے اختیارات اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں، ہمیں جمہوریت کے لیکچر دینے والے انسانیت تو سیکھ لیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بےبی زرداری کہتے ہیں کراچی سے اسلام آباد مارچ کریں گے، سندھ حکومت کالا قانون لائی ہے، یہ ہمیں 18 ویں ترمیم اور جمہوریت کا سبق سکھاتے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں یہ لوگ کئی کمیٹیوں کے ممبر اور چیئرمین ہیں، پیپلزپارٹی نے سندھ میں اپوزیشن کے کسی ممبر کو کسی بھی کمیٹی میں نہیں رکھا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی صدارت ملنے پر عمران خان کا شکر گزار ہوں۔

قومی خبریں سے مزید