• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش حیات بھی ہالی ووڈ میں قدم رکھنے والی ہیں؟

مہوش حیات، فائل فوٹو
 مہوش حیات، فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کےبارے میں یہ قیاس آریاں کی جارہی ہیں کہ وہ جلد ہی ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 مہوش حیات کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ اداکارہ دیگر پاکستانی اداکاروں کے ساتھ مارول اسٹوڈیوز کی نئی ویب سیریز ’مِس ماروول‘ کی کاسٹ کا حصّہ بننے جارہی ہیں۔

تاہم، اداکارہ مہوش حیات نے ابھی تک آنے والی ویب سیریز میں اپنی کاسٹنگ کے حوالے سے خبروں کی تصدیق نہیں کی۔

یاد رہے کہ ابھی کچھ عرصہ پہلےاداکار فواد خان نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ وہ ویب سیریز ’مِس ماروول‘ کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

فواد خان کے علاوہ مبینہ طور پر سینئر اداکارہ ثمینہ احمد بھی اس سیریز کا حصّہ ہیں کیونکہ وہ  گزشتہ سال تھائی لینڈ میں ایک ’ہالی ووڈ سیریز‘ کی شوٹنگ کروارہی تھیں۔

 ثمینہ احمد کے بارے میں یہ خبر اُن کے شوہر، اداکار منظر صہبائی نے دی تھی۔

دوسری جانب کچھ دیگر تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی ہدایتکار واداکار فرحان اختر بھی اس سیریز کی شوٹنگ کے سلسلے میں بینکاک میں موجود تھے۔

جبکہ دو بار آسکر ایوارڈ اپنے نام کرنے والی مشہور پاکستانی ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے سیریز ’مِس ماروول‘ کے ان چار ڈائریکٹرز میں سے ایک ہیں جن کا باضابطہ طور پر اعلان گزشتہ سال مارول اسٹوڈیوز کے صدر کیون فیج نے کیا تھا۔

خیال رہے کہ ماروول اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی پہلی مسلم ویمن سپر ہیرو سیریز ’مِس ماروول‘ میں کمالہ خان کا مرکزی کردار پاکستانی نژاد امریکی شہری 16 سالہ ایمان ولانی ادا کریں گی۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید