سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ان کے بھائی ہاشم جواں بخت کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی۔
سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطاء بندیال 20 جنوری کو وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ان کے بھائی ہاشم جواں بخت کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست کی اِن چیمبر سماعت کریں گے۔
درخواست گزار نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اِن چیمبر اپیل دائر کر رکھی ہے۔