• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی پہلی فگر اسکیٹر ملاک فیصل کی پرانی ویڈیو وائرل

پاکستان کی پہلی فگر اسکیٹر ملاک فیصل کی وادیٔ ہنزہ میں شاندار پرفارمنس
پاکستان کی پہلی فگر اسکیٹر ملاک فیصل کی وادیٔ ہنزہ میں شاندار پرفارمنس

انٹرنیشنل فگر اسکیٹنگ ٹورنامنٹ جیتنے والی پہلی اور کم عمر پاکستانی ایتھلیٹ ملاک فیصل کی وادیٔ ہنزہ میں شاندار پرفارمنس کی ایک پرانی ویڈیو دوبارہ وائرل ہوگئی ہے۔

ملاک فیصل نے گزشتہ سال ہونے والے وادیٔ ہنزہ کے سالانہ ونٹر اسپورٹس فیسٹیول میں شاندار پرفارمنس دی تھی جوکہ ایک بار پھر سے منظر عام پر آگئی ہے۔

اس ویڈیو میں ملاک فیصل کو قومی پرچم تھامے عاطف اسلم کی آواز میں گائے گئے ملی نغمے’ہمیں تم سے پیار ہے‘ پر زبردست انداز میں پرفارمنس دیتے ہوئےدیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ ملاک فیصل نے گزشتہ سال وادیٔ ہنزہ کے علاقے التِت میں منعقد ہونے والے سالانہ ونٹر اسپورٹس فیسٹیول میں پرفارم کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی اور مداحوں کی جانب سے بہت پسند کی گئی تھی۔

خاص رپورٹ سے مزید