• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان صوبے بادغیس میں زلزلے سے 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی


افغانستان کے صوبے بادغیس میں زلزلے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے، زلزلے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

افغان حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے سے ضلع قادیس میں مکانات کو نقصان پہنچا، مکانات کی چھتیں گرنے سے 12 ہلاک اور متعدد لوگ زخمی ہوگئے۔

مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید