• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی خواتین کا مہنگائی اوردیگر مسائل کے خلاف احتجاج

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کے خلاف جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام شاہدرہ میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس کی قیادت ڈاکٹر زبیدہ جبیں ، انیلا محمود ، راحیلہ انجم ، منیرہ نذیر ظاہرہ فرحت مزمل ، حنا ارشاد سمیت دیگر خواتین رہنماؤں نے کی ۔ مظاہرے میں صدر رابطہ امور خواتین نظم وسیم اسلم قریشی ، امیر شاہدرہ زون جہانگیر خان سمیت بڑی تعداد میں بچوں اور خواتین نے شرکت کی ۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ، آٹا، چینی،گھی، دالیں سمیت ہر کھانے پینے والی چیز کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے غریب عوام شدید پریشانی سے دوچار ہے ۔انہوں نے کہا کہ شاہدرہ میں بدترین ٹریفک مسائل کے حل کیلئے شاہدرہ فلائی اوور کی تعمیر کو فی الفور مکمل کیا جائے ۔
لاہور سے مزید