• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ازبک میڈیا وفد کا تاریخی و ثقافتی مقامات کا دورہ

لاہور( پ ر)ازبکستان کے نو رکنی میڈیا نمائندگان کے وفد نے اتوار کو لاہور کے تاریخی و ثقافتی مقامات کا دورہ کیا اور شہر کے قدیم ورثے، مغلیہ دور کی فن تعمیر وثقافتی روایات سے آگاہی حاصل کی۔وفد نے لاہور فورٹ، بادشاہی مسجد، مزار اقبال،گوردوارہ ڈیرہ صاحب(ارجن دیوجی لاہور) اور مینار پاکستان کا دورہ کیا۔ ازبک میڈیا نمائندگان کے وفد میں ازبک ٹیلی ویژن سے وابستہ شخصیات، ڈیجیٹل مواد تخلیق کرنے والے، یوٹیوبرز، انفلوئنسرز اور سوشل میڈیا نمائندگان شامل ہیں جو 15 ستمبر سے پاکستان کے دورے پر ہیں۔
لاہور سے مزید