لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیرِ صدارت تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انویسٹی گیشن ونگ کے تمام ڈویعنل ایس پیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں قتل، اقدام قتل، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر، اغواء، دھوکہ دہی اور چوری سمیت 30 مقدمات کی تفتیش تبدیلی سے متعلق درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے تفتیش میں کوتاہی اور ناقص کارکردگی پر متعدد افسران کے خلاف کارروائی کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ کمزور تفتیش اور ناقص کارکردگی پر افسران کو کڑے احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔