لاہور(خبرنگار) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے کہا ہےکہ نویں کے کمزور رزلٹ پر وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کو گمراہ کیا جا رہا ہے نویں جماعت کا رزلٹ حتمی نہیں ہے بلکہ یہ پارٹ ون کہلاتا ہے جبکہ حتمی رزلٹ دسویں جماعت( میٹرک) کا ہوتا ہے جس میں اس سال سرکاری سکولوں کے طلباء نے 43 پوزیشنیں حاصل کیں ہیں لیکن اس پر کسی نے اساتذہ کی کوئی پذیرائی یا حوصلہ افزائی نہیں کی۔