لاہور( پ ر)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات احسن رضوی نے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پرامن، ترقی پسند، خوشحال اور جمہوری پاکستان کے پرزور حامی ہیں،خواتین کو بااختیار بنانا اور انہیں تمام معاملات میں ساتھ لے کر چلنا ملکی ترقی کی ضمانت سمجھتے ہیں۔بلاول بھٹو پاکستان میں کم عمری کی شادیوں کے خاتمے اور خواتین کے حقوق کے علمبردار ہیں،پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے 2013ء کے قانون کے تحت شادی کی قانونی عمر 18 سال مقرر کی،انہوں نے کہا کہبلاول بھٹو نے ملک بھر میں شادی کی قانونی عمر 18 سال مقرر کرنے کی حمایت کی۔ بلاول بھٹو نے پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ آواز بلند کی،بلاول بھٹو کا مؤقف ہے کہ عدم برداشت، انتہاپسندی، فرقہ واریت اور آمریت کے خلاف جدوجہد ضروری ہے،