• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس مقابلے میں زیر حراست ملز م ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

لاہور،فیروزوالہ (کر ائم رپو رٹرسے،نامہ نگار)سی سی ڈی ٹاؤن شپ کے مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی ٹیم زیر حراست ملزم افضال کو ریکوری کے لیے لے کر جا رہی تھی کہ اس کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کردیا۔کوٹ عبدالمالک کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،ایک فرار،تھانہ کوٹ عبدالمالک کے علاقہ صوفی صوپ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو شفیق زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اسکا ساتھی علی بٹ موقعہ سے فرار ہو گئے گرفتار ملزم محمد شفیق سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔ جس کے قبضہ سے پسٹل 9mm معہ 10 گولیاں برآمد ہوئیں۔
لاہور سے مزید