لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) ہربنس پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیوی کو ہراساں اور تشدد کرنے والے شوہر کو گرفتارکر لیا ۔پولیس کے مطابق بیوی کو اپنے دوستوں سے رابطہ کرنے پر مجبور کرتا، تشدد، ہراساں کرنے اور کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے شوہر عادل کو گرفتار کیا گیا۔ اچھرہ پولیس نےمولچندبازارسےملزم کوٹریس کرکےحراست میں لیا ۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم گھریلونا چاقی پر بیوی پرتشدد کرکےموقع سے فرار ہو گیا تھا۔