• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کئی دہائیوں پر محیط، بلال یاسین

لاہور( خصوصی رپورٹر ) چین کے 77ویں قومی دن کی مناسبت سے لاہور کے نجی ہوٹل میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے خصوصی شرکت کی۔ چینی قونصل جنرل مسٹر سن یان، چن چاؤ نونگ اور چیئرمین پاک چائنہ بزنس ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر بلال یاسین کا خیرمقدم کیا۔ صوبائی وزیر نے قومی دن کی مناسبت سے کیک کاٹا۔ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کئی دہائیوں پر محیط ہے۔
لاہور سے مزید