• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرمین الشریفین ا احترام ہر مسلمان کیلئے لازم ،علامہ زبیر احمد ظہیر

لاہور(خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں اللّٰہ کا گھر بیت اللہ ہے اور مدینہ منورہ میں روضہ رسول اللّہ ہے۔ سعودی عرب سر زمین حرمین الشریفین ہے۔ اس کا احترام اور ادب ہر مسلمان کے لئے لازم اور واجب ہے۔ وہ مرکز توحید و سنت گرین ٹاون لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کے علاوہ مرکزی سیکریٹری جنرل پروفیسر عدنان فیصل ایڈووکیٹ، علامہ فیاض احمد سلفی میاں محمد اصغر اور مولانا عبدالستار نیازی نے بھی خطاب کیا۔
لاہور سے مزید