لاہور(جنرل رپورٹر)گردوں کے شدید متاثر ہونے والے مریضوں کو بروقت اور محفوظ ڈائیلاسزکی فراہمی اور ہیلتھ کئیر پروفیشنلز کی عملی مہارتوں میں اضافے کے لیے جنرل ہسپتال میں ایکیوٹ پیریٹونیل ڈائیلاسزاور کیتھیٹرانسرشن کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر آف نیفرالوجی پروفیسر ڈاکٹر عباد الرحمٰن کی زیرِ نگرانی اور بحریہ ہسپتال لاہور کے تعاون سے منعقدہ ورکشاپ میں نیفرالوجی کے ماہرین، ڈاکٹرز، نرسز، ڈائیلاسزٹیکنیشنز اور میڈیکل طلبہ سمیت 70 افراد شریک ہوئے۔