• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحۂ مری کی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب


صوبۂ پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے سانحۂ مری کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت سانحۂ مری پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس آج شام ہو گا۔

اجلاس میں سانحۂ مری کی تحقیقاتی کمیٹی اپنی سفارشات اور حقائق پیش کرے گی۔

کمیٹی نے حقائق جاننے کےلیے گزشتہ دنوں مری کا دورہ کیا تھااور وہاں مختلف لوگوں کے بیانات قلم بند کیے تھے۔

تحقیقاتی کمیٹی نے مری میں برف باری کے دوران مرتب کیے گئے پلان پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا۔

قومی خبریں سے مزید