چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں ہوئے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ افسوس کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام آباد میں پولیس افسران کی شہادت کے بعد اب انار کلی میں دھماکا تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے، عمران خان میں وہ اہلیت نہیں کہ کسی بحران کو حل کرسکیں۔
واضح رہے کہ لاہور کے معروف لوہاری گیٹ کے علاقے میں دکانوں کے قریب زور دار بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔