بھارتی اداکار علی فضل نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی۔
حال ہی میں فلم قندھار کی شوٹنگ مکمل کرکے علی فضل اکیلے پہلے مدینہ اور پھر مکہ پہنچے۔
سوشل میڈیا پر انہوں نے اپنی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ میں ایک خوبصورت نوٹ بھی تحریر کیا۔
بالی ووڈ اداکار نے تحریر کیا کہ پہلے مدینہ اور پھر مکہ، میری شوٹ ختم کرنے کا کتنا خوبصورت طریقہ ہے۔
علی فضل کا کہنا تھا کہ یہ میری اماں اور میرے نانا کے لیے ہے، ان کا خلا کبھی پر نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے ارد گرد لوگوں، اہلِ خانہ، دوستوں اور تمام لوگوں کے لیے دعا کی۔
ان کی اس پوسٹ پر منگیتر ریچا چڈھا نے بھی تصویر پر پیار بھرا ردِعمل دیا اور لکھا کہ یہ بہت خوبصورت ہے۔
واضح رہے کہ ویڈیو میں علی فضل کو احرام میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ انہوں نے کورونا وائرس کی احتیاطی تدبیر اختیار کرتے ہوئے ماسک بھی پہنا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ علی فضل اس وقت اپنی فلم قندھار کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔