• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر نجکاری محمد میاں سومرو وزارت سے مستعفی ہوگئے



وزیر نجکاری محمد میاں سومرو وزارت سے مستعفی ہوگئے، بطور وزیر استعفیٰ منظور نہیں ہوا لیکن بطور چیئرمین نجکاری کمیشن استعفیٰ منظور ہوگيا۔

سلیم احمد کو چیئرمین نجکاری کمیشن بورڈ تعینات کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد میاں سومرو نے وزارت سے بطور احتجاج استعفیٰ دیا، محمد میاں سومرو سے چیئرمین نجکاری کمیشن کےعہدے سے استعفیٰ دینے  کا کہا گیا تھا۔

محمد میاں سومرو نے احتجاج کے طور پر وزارت سے بھی استعفیٰ دے دیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزیر کے طور پر محمد میاں سومرو کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔

محمد میاں سومرو کا چیئرمین نجکاری کمیشن کے عہدے سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا، جس کا  نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سلیم احمد کو چیئرمین نجکاری کمیشن بورڈ تعینات کردیا گیا۔

دوسری جانب وزارت نجکاری کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ محمد میاں سومرو نے چیئرمین نجکاری کمیشن کےعہدے سےاستعفیٰ دے دیا، وہ بطور وزیر نجکاری خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید