• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی سفارتکار کا قتل، سی ٹی ڈی نے ایران سے 3 مطلوب دہشت گردوں کی تفصیلات مانگ لیں

کراچی(جنگ نیوز)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں10سال قبل قتل ہونے والے سعودی سفارت کار حسن القحطانی کے قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی نے پڑوسی ملک ایران سےکیس میں مطلوب تینوں دہشت گردوں کی تفصیلات مانگتے ہوئے خط لکھ دیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ پڑوسی ملک ایران سے تینوں مطلوب دہشت گردوں علی مستحسن، رضا امام اور سید وقار احمد کی معلومات مانگی گئی ہیں، تینوں دہشت گرد واردات کے بعد ایران فرار ہوگئے تھےاور واردات کے بعد پاکستان واپس آنے کی ان کی ٹریول ہسٹری موجود نہیں ہے تاہم ان کے اہلخانہ کی ملک سے آمد و رفت کی ٹریول ہسٹری موجود ہے۔

ملک بھر سے سے مزید