• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمنیٰ زیدی کی والدہ کو شاعرانہ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد

یمنیٰ زیدی کی والدہ کو شاعرانہ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد
یمنیٰ زیدی کی والدہ کو شاعرانہ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی والدہ کو شاعرانہ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

یمنیٰ زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں اُنہیں اپنی والدہ کے لیے ایک خوبصورت نظم پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وہ آنکھوں کی کمزوری جس میں سب سے زیادہ مضبوطی ہے۔
وہ ہاتھ جنہیں ہم تھام لیں تو کبھی گِر نہیں سکتے۔
وہ سفید بال جو اتنے حسین کہ دیکھو تو دل کو سکون ملے۔
وہ دعا جو اتنی بااثر کے ہر بلا ٹل جائے۔
وہ آغوش جس میں خود کو سمیٹ لوں تو ہر پریشانی بھول جاؤں۔
ماں میری سب سے پیاری ماں۔

انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری پیاری امّی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو‘۔

اداکارہ کی پوسٹ کو مداحوں اور انڈسٹری کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اُن کی والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی جارہی ہیں۔

یمنیٰ زیدی کی اس پوسٹ پر اُن کی والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والی انڈسٹری کی معروف شخصیات میں اداکارہ اریج فاطمہ، سائرہ یوسف، فلمساز عاصم رضا، گلوکار فیصل کپاڈیا اور دیگر شامل ہیں۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید