سانگھڑ کے علاقے سکندر آباد میں گھریلو جھگڑے پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق بیوی کوقتل کرنے کے بعد شوہر نے گولی مارکر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق بیوی اور شوہر کی ہلاکت کے اس واقعے سے قبل ملزم نے جھگڑے میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔
پولیس کے مطابق گھر پہنچنے پر ملزم کی بیوی سے تلخ کلامی ہوئی، جس پر اُس نے فائرنگ کردی۔