• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممتاز ڈرامہ نگار ڈاکٹر ڈینس آئزک 71 برس کی عمر میں چل بسے

کراچی (این این آئی)ممتاز ڈرامہ نگار ڈاکٹر ڈینس آئزک 71 برس کی عمر میں کینیڈا میں انتقال کرگئے۔ وہ ڈیمنشیا کے مرض میں مبتلا تھے۔ڈاکٹر ڈینس آئزک طویل عرصے سے کینیڈا میں ہی مقیم تھے۔ دوراہا، سلاخیں، کرب، بارش، کروبی، تھوڑی سی زندگی ان کے مشہور ڈرامے تھے۔ انہوں نے گیسٹ ہائوس کی کچھ اقساط اور ثمینہ پیرزادہ کی فلمʼʼانتہاʼʼ کا اسکرین پلے بھی لکھا۔انہوں نے فرانسیسی ناولaround the world in eighty days کا اردو ترجمہ بھی کیا۔ڈاکٹر ڈینس ا7ئزک کو 1979 میں تمغہ حْسنِ کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔ڈاکٹر ڈینس ا7ئزک 11 جنوری 1951 کو پشاور میں پیدا ہوئے، 1970میں خیبر میڈیکل کالج سے گریجویشن کی اور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 25 سال بطور ڈاکٹر خدمات انجام دیں جبکہ 2000ء میں وہ اپنی فیملی کے ساتھ کینیڈا ہجرت کرگئے تھے۔

دل لگی سے مزید