• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شہری خود کو مردہ قرار دینے کے 2 سال بعد گرفتار، جیل منتقل

ریپ اور فراڈ کے کیسز سے بچنے کے لیے خود کو مردہ ثابت کرنے والا امریکی شہری اسکاٹ لینڈ سے فرار ہونے سے پہلے ہی پکڑا گیا۔

برطانوی حکام کے مطابق نکولس الاہوردیان جو نکولس روسی کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے، کی جمعرات کو گرفتاری کے بعد ضمانت منسوخ ہوگئی تھی۔

امریکی میڈیا نے بھی جنسی زیادتی، فراڈ اور دھمکیاں دینے جیسے مقدمات میں مطلوب شخص کی برطانوی جیل منتقلی کی تصدیق کی ہے۔

اسکاٹ لینڈحکام کے مطابق نکولس روسی کو ابتدائی سماعت کیلئے 10 فروری جبکہ مکمل سماعت کےلیے 17 فروری کو عدالت میں پیش کیا جائےگا۔

دو سال قبل اپنی موت کی جھوٹی خبر شائع کرانے والے نکولس روسی کو پہلی بار دسمبر میں گلاسگو کے اسپتال سے گرفتار کیا گیا، جہاں وہ کورونا وائرس کے علاج کیلئے داخل تھا۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ملزم کو اس موقع پر علاج کےلیے ضمانت دی گئی تاکہ وہ چند ہفتوں میں صحتیاب ہوجائے۔

نکولس روسی کو اوہائیو ریاست میں فراڈ کے مقدمے کا بھی سامنا ہے جبکہ وہ جنسی مجرم کے طور پر خود کو رجسٹر نہ کروانے پر بھی مطلوب تھا۔

رپورٹ کے مطابق نکولس روسی کی موت کی خبر فروری 2020ء آن لائن شائع ہوئی لیکن پولیس اور وکلاء کو اس کی موت پر شک تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید