• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ’مٹی کے طوفان‘ کے بعد ٹوئٹر پر ’میم کا طوفان‘ آگیا

شہرِ قائد میں جہاں مٹی کا طوفان آیا تو وہیں سوشل میڈیا صارفین کسی سے پیچھے نہ رہتے ہوئے ٹوئٹر پر مزاحیہ میمز کا طوفان لے آئے۔

21 جنوری کو گرد آلود تیز ہواؤں نے کراچی کو اپنی لپیٹ میں لیا بلکہ سوشل میڈیا بھی اس طوفان سے بچ نہ سکا۔

مزاحیہ میمز بنانے والے سوشل میڈیا صارفین نے اس سُنہرے موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خوب تفریح کی۔

صارفین نے کراچی میں آنے والے مٹی کے طوفان کی مناسبت سے مزاحیہ میمز شیئر کیں جنہیں دیکھ کر دیگر صارفین اپنے قہقہوں پر قابو نہ رکھ سکے۔

صحرا میں چائے کے گھونٹ سے لے کر سر سے پاؤں تک دھول میں ڈھکے رہنے تک کی مزاحیہ اور دلچسپ میمز پر ایک نظر ڈالیں۔

ایک صارف نے ایک شخص کی تصویر شیئر کی جو کہ پورا مٹی میں بھرا ہوا ہے۔

صارف نے لکھا کہ ’کراچی والوں کا یہ حال ہے۔‘

ایک خاتون صارف نے مزاحیہ میم شیئر کی جس میں ایک لڑکی ویکیوم کلینر سے مٹی صاف کررہی ہے۔

صارف نے لکھا کہ ’میں اس طوفان میں اپنے گھر کو صارف کرنے کی کوشش کررہی ہوں۔‘

ایک صارف نے بالی ووڈ فلم کا ایک منظر شیئر کیا جس میں لوگ بھاگ رہے ہیں اور پیچھے سے مٹی کا طوفان آرہا ہے۔

دیگر مزاحیہ میمز پر ایک نظر ڈالیں:


خاص رپورٹ سے مزید