• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لتا منگیشکر سے متعلق جھوٹی افوائیں پھیلانا بند کریں: سابقہ بھارتی اداکارہ

سابقہ بھارتی اداکارہ اور سیاستدان سمریتی ایرانی نے لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی صحت سے متعلق جھوٹی خبریں نہ پھیلانے کی اپیل کردی۔

سمریتی ایرانی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر لتا منگیشکر کے ڈاکٹر کا پیغام شیئر کیا جس میں اُنہوں نے بتایا تھا کہ ’لتا منگیشکر کی طبیعت پہلے سے بہتر ہورہی ہے لیکن وہ ابھی بھی انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں داخل ہیں۔‘

ڈاکٹر نے گلوکارہ کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

سمریتی ایرانی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’لتا دیدی کے اہل خانہ نے اُن کی صحت سے متعلق افواہیں نہ پھیلانے کی درخواست کی ہیں۔‘ 

اُنہوں نے کہا کہ ’گلوکارہ کی طبیعت میں بہتری آرہی ہیں اور وہ بہت جلد گھر آجائیں گی۔‘

سابقہ بھارتی اداکارہ نے مزید کہا کہ ’قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور لتا دیدی کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کریں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا میں لتا منگیشکر کی صحت کے حوالے سے پریشان کن خبریں سامنے آئی تھیں کہ گلوکارہ کی حالت زیادہ خراب ہے۔

اس خبر سے ان کے مداحوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا اور وہ ان خبروں کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع ہوگئے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید