• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیلیفونک گفتگو میں وزیراعظم سے دلچسپ سوالات


وزیراعظم عمران خان سے عوام نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دلچسپ سوالات پوچھے۔

ایک خاتون نے وزیرعظم سے سوال کیا کہ بہت مہنگائی ہے بلکہ ڈبل ہوگئی ہے کیا ہم تھوڑا سا گھبرالیں؟ اگر آپ کہیں نہیں جاسکتے تو آن لائن ہی آٹے، دال کا بھاؤ چیک کرلیں۔

وزیراعظم سے ایک اور خاتون نے استفسار کیا کہ 4 پل اور 4 سڑکیں بناکر شہباز شریف ہیرو بن سکتے ہیں تو ایک اسٹیبلش ہیرو کیوں زیرو بن رہا ہے؟

ایک شہری نے وزیراعظم عمران خان سے پوچھا کہ کیا آپ مجھے میرے بچوں کے مستقبل کی ضمانت دے سکتے ہیں؟

وزیراعظم نے جوابات میں بتایا کہ انہیں ایک گھنٹے میں اپنے موبائل پر ساری معلومات مل جاتی ہے کہ کہاں کتنی مہنگائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی ہے کہ مایوسی پھیلائی جارہی ہے، میں تسلیم کرتا ہوں کہ مہنگائی ہے لیکن یہ صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اس وقت تنخواہ دار طبقہ مشکل میں ہے اور پوری کوشش ہے کہ ان کی مدد کریں۔

قومی خبریں سے مزید