• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر کی تحصیل جمرود کے پہاڑی علاقے میں پکنک پر گئے گیارہ بچے راستہ بھٹک گئے، بچوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ نے بچوں کو ریسکیو کرلیا۔

کھانے پینے کی اشیا ختم ہونے پر بچوں نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی ہے،ویڈیو میں بچوں نے کہا کہ اندھیرا ہے جس کے باعث وہ شدید خوف میں مبتلا ہیں۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد انتظامیہ کی ٹیمیں بچوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئیں، اور بچوں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر منصور ارشد کےمطابق گو گل لوکیشن کی مدد سے تمام بچوں کو ریسکیو کیا گیا، تمام بچے محفوظ ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلعی انتظامیہ خیبر سےرابطہ کرکے بچوں کو ڈھونڈنے کیلئے تمام وسائل اور افرادی قوت بروئےکار لانے کی ہدایت کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید